بہوجن سماج پارٹی (بی جے پی) کی قومی صدر ،رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی محترمہ مایاوتی نے الہ آباد یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی پہلی خاتون صدر رچا سنگھ کو مختلف طرح سے ظلم و زیادتی کا شکار بنانے اور ڈرانے دھمکانے وغیرہ معاملات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی روک تھام میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ
ساتھ اترپردیش کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ و ریاست کی ایس پی حکومت نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کے افسوسناک واقعہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا نہیں تو رچا سنگھ کے ساتھ جو غلط ظلم و زیادتی ہورہی ہے وہ کبھی نہیں ہوتی۔